عامرمغل اور شعیب شاہین کی زیر قیادت بحریہ انکلیو میں عمران خان کی رہائی کیلئے ریلی اورمظاہرہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے زیراہتمام پی ٹی آئی کے رہنماء عامر مغل اور شعیب شاہین کی زیر قیادت بحریہ انکلیو میں عمران خان کی رہائی کیلئے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگا رہے تھے۔
اس دوران پولیس نے مظاہرین پر اچانک دھاوا بول دیا اور ایک درجن کے قریب مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔تاہم عامرمغل اور شعیب شاہین گرفتار نہیں ہو سکے۔عامرمغل نے کہا کہ ہزار بار گرفتار کرو ہزار بار احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہاعمران خان کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔عامر مغل نے کہا جلد ہی بہت بڑی کال دیں گے اور پنڈی اسلام آباد جام کر دیں گے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک تحریک جاری رہے گی ۔عمران خان کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے والے چوروں کو اسمبلیوں سے نکال باہر کریں گے۔