ٹی20 ورلڈکپ فائنل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا

پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا
دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں تاحال ناقابل شکست حقیقی معنوں میں فائنل کھیلنے کی حقدار ہیں
فائنل بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ، موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار دونوں دن بارش کا امکان ہے
ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے
190 منٹ کے اضافی وقت میں بھی اگر میچ کا فیصلہ نہ ہوا تو بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن قرار پائیں گے


بارباڈوس/ اسلام آباد:ٹی20 ورلڈکپ فائنل آج 29 جون بروز ہفتہ کو ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں دو ایسی ٹیمیں ٹکرائیں گی جو ٹورنامنٹ میں ایک میچ بھی نہیں ہاریں۔میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے الیفائی کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ابتک ناقابل شکست ہیں، دونوں ٹیموں کو لیگ رانڈ اور سپر 8 مرحلے کے کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی۔
ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔ مجموعی ورلڈکپ مقابلوں میں 1979 کے بعد پہلی مرتبہ 2 ناقابل شکست ٹیموں کا فائنل میں مقابلہ ہوگا۔
1979 کے ون ڈے ورلڈکپ ایڈیشن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل سے پہلے کوئی میچ نہیں ہاری تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 1979 اور 1975 میں ٹائٹل ناقابل شکست رہتے ہوئے جیتے تھے۔سال 2003 اور 2007 کی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی جبکہ 1996 میں سری لنکا کی ٹیم دو واک اوور سمیت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی۔
اسی طرح سال 2002 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی ناقابل شکست ٹیموں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوا تھا۔
دوسری طرف آج ہفتہ کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونا ہے تاہم یہ فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ہفتے کو میچ ڈے کے موقع پر بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔فائنل کیلئے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بھی بارش متوقع ہے۔ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 1030 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقا مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن قرار پائیں گے۔
سیمی فائنلز میں جنوبی افریکہ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد افغانستان اور بھارت نے انگلینڈ کو ہرایا تھا۔جنوبی افریکہ نے افغانستان کو 9 وکٹ سے جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو 68 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا کوئی بھی بیٹسمین بھارتی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹہر سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔ہیری بروک 25، جوس بٹلر 23، جوفرا آرچر 21 رنز بناکر آوٹ ہوئے، انکے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
بھارت کی طرف سے اکسر پٹیل اور کلدیپ یادو نے تین، تین جبکہ جسپریت بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، روہت شرما 57 سوریاکمار یادو 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہاردک پانڈیا 23، اکسر پٹیل 10، ویرات کوہلی 9، رشبھ پنت 4رنز بناسکے جبکہ شیوم دوبے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ رویندرا جدیجا 17 اور ارشدیپ سنگھ 1 رن کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے 3، ریس ٹوپلے، جوفرا آرچر، سیم کرن اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔