جلسہ سے ایک روزقبل پی ٹی آئی رہنماء عامرمغل ڈی سی آفس سے گرفتار


اسلام آباد:اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے ایک روز قبل پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامر مغل کو ڈی سی آفس سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
عامرمغل جلسہ کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں۔ اے ڈی سی جی محمد عبداللہ اسلام آباد نے عامرمغل کو جلسہ انتظامات کے حوالے سے بلایا تھا۔عامر مغل کو اے ڈی سی جی محمد عبداللہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان آ رہے ہیں آپ ان کے ساتھ سائیٹ وزٹ کریں ۔
عامرمغل کو ڈی سی کے دفتر کے اندر سے SHO رمنا ٹیپو سلطان نے گرفتار کیا۔
قبل ازیں جمعرات کی صبح ہی ڈی سی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ترنول جلسے کا NOC پیش کیا تھا۔