عفت نے ہونے والے داماد کے بارے میںکچھ نہیںبتایا لیکن وہ غیر ملکی لگتے ہیں

اسلام آباد:معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے منگنی کر لی ہے ،عفت عمر نے بیٹی کی منگنی کا اعلان شوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو شئیر کر کے کیا۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر تین تصاویر اور ایک ویڈیو پر مبنی پوسٹس شیئر کی ہیں۔اس پوسٹ کے کیپشن میں عفت عمر کا کہنا ہے کہ میری چھوٹی سی لڑکی کی منگنی ہو گئی ہے اور میں باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔ عفت عمر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویراور ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی، داماد، شوہر اور بیٹی کی ساس اور سسر کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر میں عفت عمر کی بیٹی اور داماد کا صرف ہاتھ، سائیڈ پوز اور پشت ہی دیکھی جا سکتی ہے جبکہ ویڈیو میں یہ نئی نویلی جوڑی خوبصورت انداز میں فوٹو شوٹ کرواتی نظر آ رہی ہے۔
عفت عمر نے تاحال یہ نہیں بتایا ہے کہ ان کی چھوٹی سے بیٹی کی منگنی کس سے ہوئی ہے اور وہ کون ہے تاہم تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کی بیٹی نورِ جہاں نے کسی انگریز سے منگنی کی ہے۔
عفت عمر کو سوشل میڈیا پر بیٹی کی منگنی کے اعلان کے بعد سے ان کے فینز و نامور شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں اداکارہ عفت عمر کی بیٹی نے نیو یارک میں موجود کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔اس خوشی کے موقع پر بھی عفت عمر نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بیٹی نورِ جہاں اور شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔



