تربیت کی باتیں کرنے والا عمران خان نوجوانوں کو منشیات پرلگا رہا ہے، عائشہ گلالئی

عائشہ گلالئی کے عمران خان پر تابڑ توڑ حملے،کہتی ہیں تربیت کی باتیں کرنے والا عمران خان نیازی نوجوانوں کو منشیات پرلگا رہا ہے،دھرنے پر کروڑوں روپے کی منشیات اسمگل کرکےکارکنوں کو سپلائی کی گئیں۔۔۔ساتھ ہی دھمکی بھی دے ڈالی کہا نیازی صاحب سڑکوں پر نکلے تو میں پاکستان کی عوام کے ساتھ انکے مقابلہ میں نکلوں گی۔۔
عائشہ گلالئی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، پیش ہوکر اداوں کا احترام کیا،میرے خلاف بھی فیصلہ آجاتا تو الیکشن کمیشن کو دھمکیاں نہ دیتی۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ نیازی صاحب اداروں کو سڑکوں پر عوام نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں،اور سب کو پتا ہے کہ وہ ملک میں انتشار چاہتےہیں ،عائشہ گلالئ کا مزید کہنا تھا کہ کیا اداروں کو گالیاں دینا نیا پاکستان ہے؟نیازی صاحب سڑکوں پر نکلے تو میں پاکستان کی عوام کے ساتھ انکے مقابلہ میں نکلوں گی۔۔۔جب نیازی صاحب حکومت کو کام نہیں کرنے دینگے تو وہ عوام کے مسائل کیسے حل کریگی۔۔۔۔
ساٹ
انہوں نے مزید کہا کہ پختونخوا کے عوام بنیادی سہولتیں مانگ رہے ہیں،لیکن عمران نیازی اداروں پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔۔۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی چاہتے ہیں کہ نوجوان پڑھائی کی بجائے گالیاں سیکھیں،دھرنے پر کروڑوں روپے کی منشیات اسمگل کرکےکارکنوں کو سپلائی کی گئیں۔۔۔عمران خان نے راولپنڈی اسلام آباد کے نوجوانوں کو منشیات پرلگایا۔۔۔
ساٹ
انہوں نے کہا کہ طالبان سب کے جلسوں پر حملہ کرتے ہیں لیکن عمران خان کے جلسہ پر میوزک کے باوجود حملہ نہیں ہوتا۔۔۔