
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی کا مظہر ہے.اسلام آباد میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان اور چین مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وقت کی آزمائش اور بین الاقوامی صورتحال میں تبدیلیوں کے باوجود تزویراتی تعاون کی شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے۔ احسن اقبال نے کہا سی پیک ، پاک چین مظبوط دوستی کا ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سی پیک پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی کا مظہر ہے،احسن اقبال




