بڑھتی مہنگائی کے اثرات سے غریب آدمی کو محفوظ رکھنے کے لئے عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جارہاہے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا،طاہر پراچہ

اسلام آباد:پنڈ پراچہ اور اس کے گردو نواح میں غربا کے لئے سستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں رفاقت شاہ ، طاہر پراچہ، انجم محمود المعروف مودی، ملک مرتضی اور دیگر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ طاہر پراچہ اور دیگر نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مشن غریب عوام کے دکھوں کو مداوا کرنا اور انہیں کم کرنا ہے۔
طاہر پراچہ نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کا مشن ہے کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بڑھتی مہنگائی سے غریب آدمی کو محفوظ رکھنے کے لئے عوام کو سستا آٹا فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

