پنجاب پولیس کی خاتون افسر کیلئے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن ایکسیلینس ایوارڈ

ایس ایس پی رفعت بخاری کو ایوارڈ حاصل کرنے پر آئی جی پنجاب کی مبارکباد یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا

لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسر ایس ایس پی رفعت بخاری نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن ایکسیلینس ایوارڈحاصل کر لیا ہے۔
شکاگو میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس سے عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والی ایس ایس پی رفعت بخاری کی سنٹرل پولیس آفس آمدپر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی سے ملاقات کی, ایکسیلینس ان پرفارمنس ایوارڈ (Excellence in Performance Award) حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا۔
یاد رہے کہ ایکسیلینس ان پرفارمنس ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے کسی ایک خاتون پولیس افسر کو غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، ایس ایس پی رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری کی مد میں عالمی اعزازات حاصل کرنے والے پولیس افسران ہمارا فخر ہیں۔