
اسلام آباد:سی ڈی اے کے ڈویلپ سیکٹرز میں مختلف کیٹگریز کے پلاٹوں کی اوپن نیلامی تین اکتوبر ہو رہی ہے۔ یہ وفاقی ترقیاتی ادارہ کی جانب سے مختلف ڈویلپرز کے لئے اسلام آباد میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق پلاٹوں کی اوپن نیلامی یکم اکتوبر تا 3 اکتوبر تک گندھارا سٹیزن کلب، F-9 پارک میں کی جائے گی ۔نیلامی کے لئے بروشرز ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ اور نامزد بینک برانچوں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



