
راولپنڈی :اللہ نے پیغمبر آخر الزمان حضرت محمدۖ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا آپ کی آمد کی خوشیاں منانا مومنوں کا شیوہ ہے ان خیالات کا اظہار مرزا جاوید اقبال ڈی ایس پی کینٹ نے مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے عہدیداران سے میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ جلوس عید میلاد النبی کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے جائیں گے مرکزی جلوس کا مرکز چونگی نمبر22 سے آغاز کے بعد چوہدری اقبال روڈ ٹینچ بھاٹہ آخری سٹاپ تک پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے جلوس کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ڈھوک سیداں چوک تا کلمہ چوک کمال آباد میں بھی سیکیورٹی اہلکار منتظمین کے ساتھ مل کو جلوس کی بہتری کے اقدامات فرمائیں گے جلوس کی صدر آمد پر کینٹ پولیس آپ کے شانہ بشانہ ہو کر عملی اقدامات اٹھائے گی میٹنگ میں سید قاسم حسنین شاہ، محمد عامر صدیقی ، شیخ یاسر بشیر ، اویس الرحمان قادری،قیصر سلطانی و دیگر نے ڈی ایس پی کو دوران جلوس، جلوس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ہر ممکن اور بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔
سرکار کی آمد کی خوشیاں منانا مومنوں کا شیوہ ہے،ڈی ایس پی کینٹ


