متعدد ٹرک سامان ضبط،تھڑے،شیڈ،غیر قانونی تجاوزات مسمار،متعدد دوکانیں سیل
تجاوزات کیخلاف آپریشن،اسسٹنٹ کمشنر صدر الماس صبیح،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فضل الرحمان،ٹریفک سرکل انچارج فیصل کھوکھر کی نگرانی میں کیا گیا
راولپنڈی:راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری، متعدد ٹرک سامان ضبط کر کے سٹور منتقل کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران تھڑے،شیڈ، اور غیر قانونی تجاوزات افسران کی نگرانی میں مسمار کر دی گئیں۔
راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ اور چکری روڈ پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ اڈیالہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ریگولیشن انفورسمنٹ اور چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ انفورسمنٹ عملہ نے تجاوزات میں حصہ لیا اور دو ٹرک سامان ضبط کر کے سٹور منتقل کیا اور متعدد دوکانیں سیل کر دی گئیں۔ چکری روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمان اور ٹریفک سرکل انچارج اڈیالہ فیصل کھوکھر کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اور ضلع کونسل انفورسمنٹ عملہ نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد شیڈ اور تھڑے مسمار کئے۔ دریں اثنا ٹریفک پولیس نے بھی تجاوزات مافیا اور ٹریفک رول کی خلاف ورزی پر چلان ٹکٹ جاری کئے اور ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

