محافظ درندہ بن گیا،اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کا مصوم بھائیوں پر تشدد اور زیادتی

صہیب پاشا نے دو معصوم بھائیوں کو پمز سے اپنی گاڑی میں اغواء کیا، پہلے تھانہ شمس کالونی اور پھر اپنے ڈیرے پر لے جاکر زیادتی کرتا رہا


اسلام آباد:اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر صہیب پاشا نے غریب باپ پر قیامت ڈھادی تین دن تک دس اور بارہ سالہ بھائیوں سے جنسی زیادتیاں اور تشدد کرتا رہا ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹر کیفے سے بچوں کو اپنی مہران گاڑی میں اغوا کرکے لے گیا پہلے تھانہ شمس کالونی اور پھر ایک پرائیویٹ جگہ ڈیرے پر لے گیا وہاں بچوں سے جنسی زیادتی کرتا رہا والد اپنے بچوں کو ڈھونڈتا رہا ون فائیو پر کال کی لیکن پولیس کو کوئی کامیابی نہ ملی تین دن بعد بچوں کو سب انسپکٹر صہیب ایدھی ہوم میں چھوڑ کر چلا گیا ۔
واقع کی خبر کرائم رپورٹر شبیر صیام نے بریک کی تو آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی نے نوٹس لے لیا ملزم پولیس آفسر سب انسپکٹر صہیب پاشا گرفتار ہوا ۔ صہیب پاشا خود شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔
ہر محفل میں ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا اتنی درندگی ایک پولیس والا معصوم بچوں سے کر سکتا ہے ؟