عدنان صدیقی اور میں کراچی کے ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے ، بچپن میں انہوں نے مجھ سے بہت مار کھائی

کراچی: معروف سینئیر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ اداکارعدنان صدیقی جوانی کے مقابلے میں اب زیادہ خوبصورت اور ہینڈ سم ہو گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا۔ عتیقہ اوڈھو نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ اور عدنان ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے اور وہ اپنے ایک کلاس فیلو عدنان کی خوب پٹائی کیا کرتی تھیں۔
عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں کیا ڈراما ہے نامی پروگرام میں عدنان صدیقی کی اداکاری اور شخصیت پر بات کرتے ہوئے انہیں ہینڈسم بھی قرار دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی اب زائد العمری میں ہینڈسم بن گئے ہیں، وہ ماضی اور جوانی کے مقابلے اب زیادہ خوبصورت ہوچکے ہیں۔ان کے مطابق اب نہ صرف وہ منجھے ہوئے اداکار بن چکے ہیں بلکہ ان کی شخصیت، ان کے جسمانی خدوخال بھی بہتر ہو گئے ہیں اور وہ دکھنے میں بھی پیارے لگتے ہیں۔
انہوں نے ان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کیں اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ وہ ایک ہی اسکول میں پڑھ چکے ہیں جب کہ وہ کلاس فیلوز بھی رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور عدنان صدیقی صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک اسکول میں ایک ساتھ پڑھے ہیں، جہاں پانچویں جماعت تک لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک ساتھ پڑھایا جاتا ہے اور وہ اسکول کے زمانے میں اداکار کو خوب مارا کرتی تھیں۔ اور وہ یہ بات پہلے بھی بتا چکی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہیں عدنان صدیقی کو مارنے کی وجہ یاد نہیں لیکن انہیں اتنا یاد ہے کہ وہ انہیں اسکول میں خوب مارا کرتی تھیں۔اداکارہ کے مطابق وہ اسکول میں ٹام بوائے بنی پھرتی تھیں، اس لیے وہ آئے دن عدنان صدیقی کو بھی مارتی تھیں۔
ان کی بات سن کر روبینہ اشرف اور نادیہ خان نے کہا کہ عدنان صدیقی شرارتی بہت ہیں، اس لیے عتیقہ اوڈھو انہیں بچپن میں مارتی ہوں گی۔
۔




