کم کھائیں لمبی عمرپائیں


کم کھانے اور زندگی کے دورانیے کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف


اسلام آباد:حال ہی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کیلوریز کی کم مقدار میں کھپت زندگی کے دورانیے کو طویل کر سکتی ہے۔ جتنا آپ کم کھاتے ہیں اتنا ہی آپ کی زندگی کا دورانیہ بڑھ جاتیا ہے۔ چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زندگی کے دورانیے پر کھانے کی عادات کے مقابلے میں جینیاتی عوامل کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔
امریکا کی جیکسن لیبارٹری میں کی جانے والی تحقیق کے سربراہ گیری چرچل نے بتایا کہ اگر آپ طویل زندگی چاہتے ہیں تو غذا جیسی کچھ چیزیں ہیں جن پر آپ قابو پا سکتے ہیں۔تحقیق میں جینیاتی اعتبار سے تقریبا 1000 مختلف چوہوں کو پانچ طریقوں میں سے کسی ایک طرح سے غذا دی گئی:
کسی بھی وقت کسی بھی مقدار میں غذا کی کھپت
روزانہ کیلوریز کی ضروری مقدار کا 60 فی صد
روزانہ کیلوریز کی ضروری مقدار کا 80 فی صد
ہر ہفتے کسی ایک دن کچھ کھانے کے لیے نہیں دیا گیا، جبکہ باقی دنوں میں مرضی کے مطابق کھانے دیا گیا
ہر ہفتے دو لگاتار دن کچھ کھانے کے لیے نہیں دیا گیا، جبکہ باقی دنوں میں مرضی کے مطابق کھانے دیا گیا
ان چوہوں پر ان کی باقی تمام زندگی تک معائنہ جاری رہا اور اس دوران وقفے وقفے سے ان کے خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔
مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ چوہے جو بغیر کسی پابندی کے کھانا کھا رہے تھے اوسطا 25 ماہ تک زندہ رہے جبکہ وہ چوہے جو وقتی فاقوں کے بعد کھانا کھاتے تھے وہ اوسطا 28 ماہ تک زندہ رہے۔
دوسری جانب وہ چوہے جنہوں نے روزانہ کیلوریز کی ضروری مقدار کا 80 فی صد حصہ کھایا وہ 30 ماہ تک زندہ رہے جبکہ وہ جنہوں نے 60 فی صد حصہ کھایا وہ 34 ماہ تک زندہ رہے
ہر گروپ میں زندگی کا دورانیہ مختلف رہا۔ مثال کے طور پر وہ چوہے جنہوں نے سب سے کم کیلوریز کی کھپت کی تھی وہ دیگر کے مقابلے میں 4.5 سال تک زندہ رہے۔
اسلام کے حوالے سے بھی دیکھا جائے تو یہ چیز سامنے آتی ہے کہ جب تکہ آپ اپنا رزق ختم نہیں کر لیتے موت نہیں‌آئے گی.لہذا جب آپ کم کھائیں گے تو رزق ختم ہونے میں‌زیادہ ٹائم لگے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔