ہر مہینے کے پہلے اور چوتھے منگل کو بھارتی پرچم کو سلامی دینے اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا نعرہ لگانے کی شرط پر ضمانت منظور
مدھیہ پردیش:مدھیہ پردیش میں ایک بھارتی مسلم نوجوان کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کر لیا گیا اور ان پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔بھارتی عدالت نے اس شرط پر اس کی ضمانت منظور کی کہ وہ ہر مہینے کے پہلے اور چوتھے منگل کو قومی پرچم کو سلامی دے گا اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا نعرہ لگائے گا۔
بھارتی اخبار اعتماد کی ایک رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش بھوپال میں مسرود کے اسٹیشن انچارج منیش راج بھدوریا کا کہنا ہے کہ، "مئی میں، ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں فضل اور فیضان خان کو ہندوستان مخالف نعرے لگاتے اور ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگاتے دکھایا گیا تھا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
آئی پی سی کی دفعہ 153، اور ملزم کو گرفتار کر کے معزز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں وہ اس وقت نظر بند ہے، ہائی کورٹ نے اسے تھانے میں رپورٹ کرنے کی مشروط ضمانت منظور کر لی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہر مہینے کے پہلے اور چوتھے منگل کو قومی پرچم کو سلامی دیں اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا نعرہ لگائیں۔



