اسلام آباد: اہلیان اسلام آباد کو 21 فائر و ریسکیو گاڑیوں کی برادر ملک چین سے ڈونیشن کی مد میں منظوری اور جلد آمد کی ایڈوانس مبارک ہو EDM کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا بڑا چھکا ، چین انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) سے 2020 سے استدا کردہ 21 ہیوی فائر و ریسکیو گاڑیوں کی فلیٹ کا ڈونیشن پروجیکٹ برائے اسلام آباد فائر سروس چین سے بلاخر منظور ہو گیا، اور دستاویز برائے ایکسچینج (LOE) مابین وزیر اکنامک افیئرز احد چیمہ اور چیئرمین CIDCA شنگھائی کانفرنس کے موقع پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں سائن ہو گیا ۔
یاد رہے کے ڈائریکٹوریٹ برائے ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے 2006 میں 666 ملین کی گاڑیوں کی خرید و فروخت کی گیء تھی جسکے 18 سال بعد ادارہ ہذا نے اپنی مدد آپ کے تحت بذریہ ڈونیشن اس پروجیکٹ کو جملہ فورمز پر اجاگر کیا اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بلاخر اس خواب کو حقیقت کر دکھایا۔
چین نے دارلحکومت اسلام آباد کو رول ماڈل شہر گردانتے ہوے جدید ترین فائر انجنز اور ریسکیو گاڑیوں کی ایک کثیر تعداد منظور کی ہے جس میں سب سے جدید 88 میٹر فائر و ریسکیو سنورکل سمیت ریپڈ اور فاسٹ رسپانس فائر ٹرکس کی رینج سمیت ایکسکیوٹرز ، ریسکیو ٹرکس اور سرویلنس جیپس شامل ہیں جو پولیس کی طرز پر فائر پٹرول کو 24 گھنٹے اسلام آباد کے ہر کونے میں یقینی بنائے گے*EDM *حالیہ یاداشت سائن ہونے کے بعد چائنا ضابطہ کی کاروائی کے بعد 21 فائر و ریسکیو گاڑیوں کو کراچی پورٹ پر پہچانے کا پابند ہوگا ، جہاں سے گاڑیاں و چین کا ٹیکنیکل سٹاف سی ڈی اے کی میزبانی میں اسلام آباد روانہ ہوں گی اور جملہ فارمیلیٹییز جس میں اسلام آباد فائر سروس کے سٹاف کی ٹریننگ اور گاڑیوں پر ڈونیشن سے متعلق لکھائی اور پارٹس کے متعلق آگاہی بھی شامل ہے، کے بعد 21 گاڑیوں کو اسلام آباد کی سیفٹی فلیٹ میں باضابطہ شامل کر لیا جائے گا*۔
امید ہے ڈائریکٹوریٹ برائے ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بھی بلڈنگ کنٹرول اور انفورسمنٹ کی طرز پر ایک نہیں بلکے تین ڈائریکٹوریٹ تک بڑھایا جاے گا جس میں ڈائریکٹر ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ سٹی ، ڈائریکٹر ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ ویسٹ اور ڈائریکٹر ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ سائوتھ سمیت ڈائریکٹر جنرل کیپٹل ایمرجنسی سروسز کی سیٹوں کو ممکنہ طور پر بنایا جا سکتا ہے تاکہ بڑھتی ہی آبادی اور پانچوں زونز کی ایمرجنسی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ای ڈی ایم اے کے مطابق یہ پروجیکٹ اسلام آباد کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس معاشی بحران میں ڈونیشن کی مد میں کروڑوں کی گاڑیاں سسٹم میں آجانا حکومت وقت کا طرہ امتیاز ہے
پاک چین د وستی اسلام آباد کے لئے 21 ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ


