دونوں ممالک میںجاری سیاسی کشیدگی دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکی
بھارت کے رہائشی عباس حیدر کو ویزہ ملا نہ لاہور کی رہائشی عندلیب کو دونوں نے آن لائن نکاح کر کے مسئلے کا حل نکال لیا

اترپردیش:بھارتی شہر اترپردیشن کے نوجوان اور پاکستانی لڑکی کے دل آپس میں مل گئے جنہیں نہ سرحدیں جدا کر سکیں اور نہ سیاسی کشیدگی دونوں میں جدائی ڈال سکی۔ ویزہ نہ ملنے پر دونوں نے ہار ماننے بغیر آن لائن نکاح کر لیا۔ اترپردیشن میں جمعہ کی رات دولہے کے والد باراتیوں کے ساتھ ایک امام باڑے میں جمع ہوئے اور آن لائن نکاح میں حصہ لیا۔ دلہن کے رشتہ داروں نے لاہور میں تقریب میں شرکت کی۔
اتر پردیش کے جون پور ضلع میں ایک انوکھی شادی دیکھنے کو ملی۔ یہاں ایک بی جے پی رہنما کے بیٹے نے پاکستانی لڑکی سے آن لائن نکاح کیا۔ دراصل جونپور میں بی جے پی کونسلر تحسین شاہد نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی لاہور میں طے کی تھی لیکن ویزا نہیں مل پایا۔ اس لیے دونوں کی شادی آن لائن کرائی گئی۔
ایک نیوز ایجنسی کے مطابق جونپور میونسپل کارپوریشن کے بی جے پی کے کونسلر تحسین شاہد نے اپنے بڑے بیٹے محمد عباس حیدر کی شادی پاکستان میں طے کی تھی۔ لڑکی کا نام عندلیپ زہرا ہے اور وہ لاہور کی رہنے والی ہے۔ ہم نے ویزا کے لیے بھی درخواست کی تھی لیکن دونوں ممالک کے درمیان چل رہی سیاسی کشیدگی کے سبب دولہے کو ویزا نہیں مل سکا۔
اس درمیان دلہن کی والدہ رانا یاسمین زیدی بیمار پڑ گئیں اور انہیں پاکستان میں ہی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ اس سے حالات اور بگڑ گئے۔ انہی حالات کو دیکھتے ہوئے شاہد نے شادی تقریب آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
جمعہ کی رات شاہد باراتیوں کے ساتھ ایک امام باڑے میں جمع ہوئے اور آن لائن نکاح میں حصہ لیا۔ دلہن کے رشتہ داروں نے لاہور میں تقریب میں شرکت کی۔ شیعہ مذہبی رہنما مولانا محفوظ الحسن خان نے بتایا کہ اسلام میں نکاح کے لیے خاتون کی رضامندی ضروری ہے اور وہ اسے مولوی صاحب کو بتاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن نکاح تب ممکن ہے جب فریقین کے مولانا ایک ساتھ تقریب منعقد کر سکیں۔
حیدر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کی اہلیہ کو بغیر کسی پریشانی کے ہندوستانی ویزا مل جائے گا۔ بی جے پی کونسلرکی شادی میں ایم ایل سی برجیش سنگھ پرشو اور دیگر رہنما شامل ہوئے۔ انہوں نے دولہے کے کنبہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔
دولہا اور دلہن کے ساتھ ساتھ ان کے عزیز واقارب اور دلہن کی والدہ بھی اس شادی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
دولہا اترپردیشن(جونپور) کا ، دلہن لاہور کی ،نکاح آن لائن


