پاکستان اور چین کے تعلقات بین الاقوامی سطح پر نہایت اہمیت کے حامل ہیں،عاصمہ بٹ

اسلام آباد:آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر و ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیرپرسن عاصمہ اسماعیل بٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بین الاقوامی سطح پر نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔دونوں ممالک کے باہمی اتحاد اور یگانگت کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ ہمیں مل کر باہمی تعلقات اور ثقافت کے فروغ کے لئے سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
چائنیز ایمبیسی اسلام آباد میں آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر و ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیرپرسن عاصمہ اسماعیل بٹ نے اوورسیز میٹنگ میں خصوصی شرکت کی۔جہاں پر دوست ملک چائینہ کے ایمبیسیڈر جیانگ ژی ڈونگ سے اہم ملاقات کی۔اس موقع پر عاصمہ اسماعیل بٹ اور چائنیز ایمبیسیڈر کے مابین دونوں ممالک کی تقافتی اقدار اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عاصمہ اسماعیل بٹ نے چاینئیز ایمبیسیڈر جیانگ ژی ڈونگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بین الاقوامی سطح پر نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔دونوں ممالک کے باہمی اتحاد اور یگانگت کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ ہمیں مل کر باہمی تعلقات اور ثقافت کے فروغ کے لئے سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر ایمبیسیڈر جیانگ ژی ڈونگ نے حال میں ہی آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے قومی سطح کے مایا ناز صحافی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میڈیا ایوارڈ شو کے بہترین انعقاد پر عاصمہ اسماعیل بٹ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عاصمہ بٹ کی محنت ،لگن اور منظم پروگرام کے انعقاد پر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر عاصمہ اسماعیل بٹ کو اپنی ذمہداریاں خوش اسلوبی سے انجام دینے پر چائنیز ایمبیسیڈر کی جانب سے تحائف سے نوازا گیا۔اس پر عاصمہ نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن ہمیشہ کی طرح دونوں ممالک کی ثقافت کے فروغ میں اپنا اہم کردار کرتی رہے گی۔