اسلام آباد:کشمیری رہنماؤں کے ایک وفد نے پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام سے اسلام آبا د میں ملاقات کی۔ وفد میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات شیخ عبدالمتین، مشتاق احمد اور سردار عظیم شامل تھے۔ وفد نے جس کی قیادت راجہ فہیم کیانی کر رہے تھے سید فخر امام کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگا ہ کیا۔ وفد نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کوبرطانیہ میں قائم پاکستانی اور کشمیری تنظیموں کی طرف سے برطانیہ سمیت یورپ بھر میں کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سید فخر امام نے برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن کی کشمیر کے حوالے سے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں مصروف کشمیریو ں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی ترک کر کے کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔ سید فخر امام نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی بیدار ہو کر جموں وکشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کرے تاکہ کشمیری استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکے۔
Related Posts

ایس ایس پی آپریشنز کی کرسمس سیکورٹی کے حوالے سے مسیحی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات
- Rizwan Malik
- December 16, 2024
- 0
اسلام آباد پولیس مسیحی کمیونٹی اور ان کی عبادت گاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد:ایس ایس […]

مریم کالونی اٹک کے رہائشیوں کے لئے بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا
- Rizwan Malik
- September 18, 2026
- 0
مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیاہے، شیخآفتاب احمد اٹک(نمائندہ خصوصی) رکن قومی اسمبلی و ممبر سپریم جوڈیشل […]
فیلڈ کمانڈر ڈی جی واٹر مینیجمنٹ سردار خان زمری ان ایکشن،اسلام آباد کے پانی کا مسئلہ حل ہونا شروع
- Rizwan Malik
- April 3, 2021
- 0
اسلام آباد:اسلام آباد کے لئے راول ڈیم سے پانی کی سپلائی تقریبا تیس سال بعد بحال ہو چکی ہے۔ سردار خان زمری ڈی جی واٹر […]
