فیڈرل وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے افتتاح کیا، اوج ظہور، راٹ ٹو پلے کے کنٹری ڈاریکٹر علی خیام، فرانسیسی سفیر کی اہلیہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)فیڈرل وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے افتتاح کیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راٹ ٹو پلے اور الانس فرانسیز کے تعاون سے کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح وفاقی سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے کیا جبکہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور، راٹ ٹو پلے کے کنٹری ڈاریکٹر علی خیام، فرانسیسی سفیر کی اہلیہ، الانس فرانسیسز کے ڈائریکٹر سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے کہا کہ لڑکیوں میں کھیلوں کے صحت مندانہ مقابلے تسلسل کیساتھ منعقد ہونے چاہیے ۔ ٹورنامنٹ میں شریک خواتین پلیرز کی اسطرح کی ناقابل یقین صلاحیت اور لگن کو دیکھ کر بہت خوشی ہوی ہے۔ایسے ٹورنامنٹس سے خواتین میں باسکٹ بال کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگاجبکہ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے والے اقدامات کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری نے باسکٹ بال کھیل کے فروغ کیلے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔