
اسلام آباد :جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جن سے تحریک انصاف کو آنے والے دنوں میں بہت امیدیں وابستہ ہیںنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل احتجاج کی کالز کے بعد اب 24 نومبر کے احتجاج کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں مثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں اور انہیں دوبارہ اس کے حوالے سے سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب ہاتھ ڈالنا ہو تا پکا ہاتھ ڈالنا ہوتا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے ماضی کے احتجاج کے حوالے بھی دئیے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں حتمی احتجاج کی کال دی ہے، جس کی کامیابی کے لیے بشری بی بی بھی متحرک ہیں اور انہوں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ پارٹی عہدیداران کو بھی اہم ہدایات دی ہیں۔
اس کے علاوہ حال ہی میں ان کا ایک دوست ملک کے حوالے سے دیا جانے والا بیان بھی اہم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کے احتجاج کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی، فضل الرحمان



