برج خلیفہ کے لیے آر جی بی ڈبلیو اپ گریڈڈ لائٹنگ کی تکمیل

روشنی کی خوبصورت نمائش کی یہ تبدیلی دبئی کی لامحدود امنگوں اور ترقی کی تصدیق ہوگی

اسلام آباد:عمار پراپرٹیز نے برج خلیفہ کے لیے آر جی بی ڈبلیو لائٹنگ اپ گریڈ کرنیکی تکمیل کا اعلان کیا ھے ۔ یہ متحرک سرخ، سبز، نیلی اور سفید (آر جی بی ڈبلیو ) لائٹنگ سسٹم عمارت کی تعمیراتی فنکاری کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی مربوط کرتا ہے جس کی نمائش بروز اتوار متحدہ عرب امارات میں عید الاتحادکی تقریبات کے دوران اور 4 جنوری 2025 کو برج خلیفہ کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر کی جانے گی۔
عمار پراپرٹیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ا حمدالمطروشی نے کہا کہ برج خلیفہ نے ہمیشہ وژن کی جدت کو ترجیح دی ہے اور یہ لائٹنگ مجموعی طور پر عمدگی کی مسلسل جستجو اور متحدہ عرب امارات کی ترقی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عید الاتحاد کی تقریبات کے دوران اس شاندار اپ گریڈ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے ٹاور کی 15 ویں سالگرہ کے قریب آر جی بی ڈبلیو لائٹنگ کی نمائش کر یں گے ۔ انہوں نے کہاکہ روشنی کی نمائش میں یہ تبدیلی اس کے میراث میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے جس میں دبئی کی لامحدود امنگوں اور ترقی کی تصدیق ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا یہ آر جی بی ڈبلیو لائٹنگ سسٹم نہ صرف برج خلیفہ کی بصری موجودگی کو بڑھاتا ہے بلکہ اس کی حیثیت کو ایک عالمی آئیکون کے طور پر بھی مضبوط بناتا ہے جو فن تعمیر کی چمک دمک اور جدید ڈیزائن کی اختراع کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنی مہارت اور ٹیکنالوجی کوباہم مربوط کر کے اس پروجیکٹ نے آرکیٹیکچرل لائٹنگ کے لیے ایک اعلی معیار قائم کرتے ہوئے دنیا بھر کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے نئی جہت متعارف کروای ہے۔
واضح رہے کہ عمار پراپرٹیز (پی جے ایس سی ) دبئی فنانشل مارکیٹ میں رجسٹرڈ ایک عالمی پراپرٹی ڈویلپر اور پریمیم طرز زندگی فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور ایشیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔عمارکا شمار دنیا کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں میں ہوتا ہے جس کا متحدہ عرب امارات اور اہم بین الاقوامی مارکیٹوں میں 1.7 بلین مربع فٹ سے زیادہ کا لینڈ بینک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔