صدیق الفاروق سپرد خاک


اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ اور ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق کو ایچ الیون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا .ان کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ،مسلم لیگ ن کے چئیرمین راجہ طفرا لحق، سینٹر عرفان صدیقی، اقبال ظفر جھگڑا،زمرد خان، انجم عقیل خان، ملک افتخاراور بڑی تعداد میں صحافیوں اور سماجی رہنمائوں نے شرکت کی.
خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکریٹری گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔