حاجی بشیر انتقال کر گئے

آہوں اور سسکیوں میں‌سپرد خاک، نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی انجم خان ، شہزادہ خان اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد: پنڈ پراچہ 26 نمبر چونگی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی بشیر احمد اعوان انتقال کر گئے، مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا تھے .اتوار کو ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے. ان کی نماز جنازہ 26 نمبر چونگی شاہین آباد میں‌ادا کی گئی.
نماز جنازہ میں‌اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہزادہ خان،معروف صحافی سلطان سکندر مرحوم کے عزیز و قارب اور علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی.
مرحوم اسد بشیر، مدثر بشیر کے والد، شبیر اعوان اور نثار اعوان کے بڑے بھائی تھے. انکی نماز جنازہ 15دسمبربروز اتوار دن 2 بجے ادا کی گئی۔ اللّٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔