
سیالکوٹ …تھانہ کلچر چند دنوں میں تبدیل کر دیں گے باتیں نہیں عمل ھو گا آر پی اوگوجرانوالہ سلطان اعظم تیموری نے ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کو ماڈل آف ایکسیلنس بنانے کے لئے پانچ کور ویلیوز پر کام کیا جائے گا جن میں پولیس کی سوچ حاکمانہ نہیں خادمانہ ہو نی چاہئے پولیس افسران اور ملازمین کا رویہ عوام دوست ہونا چاہئے پیشہ ورانہ مہارت میں تمام سہولیات فراہم کرنا قانون کا یکساں طور پر اطلاق ہونا اور فورس کو کرپشن فری بنانا شامل ہیں آرپی او گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں دوسرے شہروں میں ڈیوٹی پر گئے ٹریفک وارڈن کی واپسی بھی شامل ہے ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا ہے کہ پولیس کا روائتی کلچر تبدیل کر نے اور عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا یے



