گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔یہ بات انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ملاقات میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کا الیکشن مسلم لیگ ن کے لیے انتہائی اہم ہے، انہوں نے کہا کہ مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے۔
وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی قیادت پر فخر ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہم ملک کے بہترین مفاد میں آگے بڑھیں گے۔ ہم اپنی پارٹی کے لیے متحد اور ایک ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی محنت سے ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی گلگت بلتستان میں دانش سکول سسٹم کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لانا ہمارا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کو زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کی ہے۔
قبل ازیں صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر کو مختلف امور سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن بنائے گی۔



