خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین اور طلبا کے جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین اور طلبا کے جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد
چیف سیکریٹری کی ہدایت پر سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے مراسلے جاری

پشاور : پختونخوا میں تمام سرکاری اہلکاروں کے جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔چیف سیکریٹری کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کے سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس حوالے سے سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔
دوسری طرف صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سرکاری سکولوں اور کالجز کو بھی مراسلے جاری کئے گئے ہیں۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو صوابی میں جلسے کا اعلان کیا ہے ، صوبائی صدر جنید اکبر خان نے جلسے کے حوالے ہدایات جاری کیں تھیں۔جنید اکبر کا اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارکن 8 فروری کو صوابی جلسے میں بھرپور شرکت کریں، 8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم نے اپنا مینڈیٹ واپس لینا ہے ورکرز تیاری کریں۔
خٰیال کیا جاتا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین اور طلبا کے تحریک انصاف ک احتجاج میں‌شرکت کو ناکام بنانے کےلئے