پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا
اسلام آباد:آئی سی سی چیمپئینزٹرافی 2025 ء کے سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔پہلا سیمی فائنل چار مارچ کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل پانچ مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔
قبل ازیں گزشتہ روزآئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا ۔پروٹیز نے انگلینڈ کا 179 رنز کا ہدف 29.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے ریان ریکیلٹن نے 27، رنز بنائے، جبکہ وین ڈیر ڈوسن نے ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہینرچ کلاسن 64 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشید نے 1 کھلاڑی کو آٹ کیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل گروپ میچوں کا آخری بارواں میچ بھی آج دو مارچ کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا اور بعد ازاں چار مارچ کو سیمی فائنل بھی ان ہی دو ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



