فلپائن کا مرغی ہوٹل، دنیا کا منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

ہوٹل نے دنیا کی سب سے بڑی مرغی نما عمارت کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
ایسا منفرد ڈیزائن بنانا چاہتے تھا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے اور مقامی ثقافت کو بھی عزت دے،ڈائریکٹر

اسلام آباد:فلپائن کے صوبے نیگروس اوکسیڈنٹل میں واقع کیمپویسٹوہان ہائی لینڈ ریزورٹ میں حال ہی میں ایک ایسا ہوٹل سامنے آیا ہے جس نے آتے ہی دھوم مچا دی اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ ہوٹل کی یہ عمارت مکمل طو پر ایک مرغی کی شکل سے مشابہت رکھتی ہے۔
یہ ہوٹل 114 فٹ اور 7 انچ بلند ہے اور اس کا ڈیزائن بالکل ایک بڑی مرغی کی طرح ہے، جو پورے علاقے پر چھائی ہوئی نظر آتی ہے۔ کیمپویسٹوہان ہائی لینڈ ریزورٹ کے ڈائریکٹر ریکارڈو کینو گوپو ٹان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک ایسا منفرد ڈیزائن بنانا چاہتے تھے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے اور مقامی ثقافت کو بھی عزت دے۔واضح رہے کہ نیگروس اوکسیڈنٹل میں مرغوں کی لڑائی کے جانوروں کی صنعت بہت بڑی ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ وہاں کام کرنے والے لوگ بھی اس ہوٹل میں ایک رات گزاریں۔
گوپو ٹان کا عالمی اعزاز حاصل کرنے بعد کہنا تھا کہ ان کا ایک وژن ہے تھا وہ کچھ ایسا تخلیق کریں جو لوگوں پر گہرا اثر چھوڑے۔ دیکھیں اس مرغی نما عمارت کو، یہ پرسکون، عظمت سے بھرپور اور مضبوط دکھائی دیتی ہے، جو یہاں کے لوگوں کی طرزِ زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا، ان کی لڑائی کرنے والی مرغیوں کی صنعت چینی کی صنعت کے بعد سب سے بڑی ہے۔ جب چینی کی صنعت کا گراف نیچے آیا اور یہاں کے لوگوں کے لیے روزگار کا خطرہ بن گیا، تو یہ لڑائی کرنے والی مرغیوں کی صنعت ہی تھی جس نے اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔
مرغی کی شکل والی اس ہوٹل کی تعمیر 10 جون 2023 کو شروع ہوئی تھی اور ستمبر 2024 میں مکمل ہوئی۔ اس عمارت کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی مرغی نما عمارت کا اعزاز دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔