ترنول پولیس کی کامیاب کاروائی ،دو ڈآکو زخمی حالت میں‌گرفتار

گرفتار ڈآکووں میں‌ذیشان کے 27 اور عدیل کے خلاف پنجاب میں سنگین جرائم کے 42 مقدمات درج ہیں
کامیاب کاروائی پر آئی جی کی جانب سے پولیس ٹیم کی بہادری پر شاباش، انعامات کا اعلان

اسلام آباد:تھانہ ترنول پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو ڈاکووں‌کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرارہونے میں‌کامیاب ہوگئے ہیں.واقع تھانہ ترنول کے علاقہ میں پیش آیا جہاں‌ پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا.دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار ہوگئے۔رفتار ڈاکووں میں محمد عدیل اور ذیشان شامل ہیں۔احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس جوان محفوظ رہے۔بدنام زمانہ ڈاکو عدیل پنجاب میں سنگین جرائم کے 42 مقدمات میں ملوث نکلا۔بدنام زمانہ ڈاکو ذیشان کے خلاف سنگین جرائم کے 27 مقدمات درج ہیں۔
دونوں خطرناک ڈاکو دکانوں، گھروں کو لوٹنے اور سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔گرفتار ڈاکووں کے قبضے سے 2 تیس بور پسٹل، دوموٹرسائیکل بھی برآمد کرلئے گئے۔
پولیس رات گئے لنک روڈ ترنول میں معمول کی چیکنگ پر مامور تھی۔اس دوران پولیس نے دومشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔تھانہ ترنول پولیس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکوں کو گرفتار کرلیا ۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیس ٹیم کی بہادری پر شاباش، انعامات کا اعلان۔