اسلام آباد :آزاد عوام تحریک مہنگائی کے خلاف مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلائے گی .پہلے مرحلے میں پرامن احتجاجی تقاریب دوسرے مرحلے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے .12 جون بروز اتوار بوقت شام ساڑھے پانچ بجے عوامی بیٹھک ستارہ مارکیٹ میں پر امن احتجاجی تقریب منعقد کی جائے گی .
یہ فیصلے چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار کی زیر قیادت کیے گئے .اجلاس میں اعوان یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی بانی صدر ملک آفاق اعوان ،صدر اے ٹی ٹی ٹریڈرز ونگ شاہنواز گل،ملک نوید عوان چودھری ناصر ،سعد فاروق ،اور سی ڈی اے مزدور اتحاد گروپ کے سرکردہ رہنماں سمیت کارکنان موجود تھے.اجلاس میں غلام حکومت نامنظور نامنظور کی نعرے بازی کی گئی .
جاوید انتظار نے کہا کہ مہنگائی غریب کی قوت خرید سے کئی گناہ بڑھ گئی ہے .پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی نیندیں حرام کر دی ہے .ایاے ٹی غریب کی آواز ہے .سرکاری ،پرائیویٹ ملازمین ، مزدور دیہاڑی دار اور سفید پوش متوسط طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں خون کے آنسو رو رہا ہے .عوام غریب دشمن اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلام حکومت کے خلاف چپ کا روزہ توڑ دیں۔

