واٹس اپیس گروپ سے نکالنے پر ایڈمین قتل،اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں‌میں

گروپ سے نکالنے پرجھگڑا ہوا صلح کے لئے ملزمان کے پاس جارہے تھے کہ راستے میں‌فائرنگ کی گئی. مقتول کے بھائی کا موقف

پشاور:پشاور کے مضافاقی علاقے ریگی سفید سنگ میں‌واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے. قاتل کو اس بات کا رنج تھا کہ مقتول نے اسے واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟
واقع پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی سفید سنگ میں پیش آیاجب ملزمان نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ملزمان اشفاق اور اسحاق نے طیش میں آکر گروپ کے ایڈمن مشتاق نامی شہری کو قتل کیا۔
مقتول کے بھائی ہمایوں کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے راضی نامہ کیلئے دونوں ملزمان کے پاس جارہے تھے کہ ملزمان نے راستے میں ہم پر فائرنگ کی۔
پولیس نے مقتول کے بھائی ہمایوں خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے.