رات کی تاریکی میں بھارت پاکستان پر چڑھ دوڑا، لیکن منہ کی کھانی پڑی

پاکستان کے جوابی حملے میں پانچ بھارتی طیارے اوردو ڈورن تباہ،کئی بھارتی چوکیاں بھی تباہ
بھاتی فورسز نے بعض چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا کر جان چھڑائی
عالمی برادری نے بھارت جارحیت کی مذمت سے گریز کرتے ہوئے دونوں ممالک کو معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر زور
بھارتی حملے سے پاکستان کے مختلف شہروں میں 31 شہری شہید57زخمی ہوئے ،شہداء میں بچے اور خواتین بھی شامل

اسلام آبا:بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا،رات کی تاریکی میں پاکستان پر چڑھ دوڑا،لیکن مسلح افواج کی بروقت جوابی کاروائی سے اسے منہ کی کھانی پڑی، پاکستان نے نہ صرف بھارت کے پانچ طیارے مارگرائے بلکہ کئی بھارتیوں چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا کئی چوکیوں پر بھارتی فورسز نے سفید جھنڈے لہرا کر جان بچائی لیکن ان کی ساکھ نہ بچ سکی۔
لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ بھارت کی اس جارحیت کی عالمی دنیا نے کھل کر مذمت نہیں کی، لیکن کسی نے بھارت کی حمایت بھی نہ کی بیشتر ممالک نے دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں اورمعاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی رات پاکستان پر میزائلوں کی بارش کر دی ۔ ایک رات میں چھ مختلف شہروں میں کئی حملے کئی جس کے نتیجے میں 26 معصوم شہر ی شہید اور 46 زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں کئی کی ہلاکت نازک ہے۔شہداء میں معصوم شہری بچے اور خواتین شامل ہیں۔
سب سے زیادہ شہادتیں احمد پور شرقیہ میں ہوئیں جس میں 13 شہری جان سے گئے،بہاولپور میں پانچ،مظفر آباد میں تین ،اس طرح چکوٹھی نکیال اور کوٹلی میں بھی شہادتیں ہوئیں ، بعض جگہوں پر مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور پانچ بھارتی طیارے اور دو ڈوران مار گرائے۔احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اور مرید کے میں مسجد بلال کی نشانہ بنایا گیا ۔
رات گئے پاکستان کے داخلہ، خارجہ اور دفاع کے تمام دفاتر کھل گئے۔
جس وقت بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کئے اس وقت 57 بین الاقوامی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود میں موجود تھیں لیکن اللہ کے فضل سے کوئی بھارتی میزائل کی زد میں نہیں آئی ۔بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کا فضائی آپریشن روک دیا گیا تھا ۔تاہم بدھ کے روز پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر کھول دی گئی۔