پاکستان کےکامیاب میزائل حملوںکا بھارت کے پاس کوئی جواب نہ تھا، نک رابرٹسن
واشنگٹن:امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، پھر بھارت نے پاکستان کی ائیربیسز پرحملہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔امریکی صحافی کا کہنا تھاکہ امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اورترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائر ممکن ہوا۔خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔


