
یاسرآکاش چوہدری
بہاولپور میں صحافی شاہد گھمن کے چھوٹے بھائی راحت جاوید گھمن کے اندھے قتل کا سراغ آٹھ ماہ بعد مقامی پولیس نے لگا لیا ـ
قاتل گہرا دوست مبشر ضیاء نکلا گھر سے نعش برامد ـ
18 سالہ راحت آٹھ ماہ قبل اپنے دوستوں کی کال پر گھر سے گیا اور پھر لوٹ کر نہ آیا
تھانہ بغداد الجدید میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کروائی گئی،
گھر والوں نے تلاش جاری رکھی 9 ماہ بعد چوکی 13 سولنگ کے انچارچ ملک اکرم زکی اور تھانہ بغداد الجدید کے ایس ایچ او فرحان حسین نے شک کی بنا پر ملزم مبشر کو گرفتار کیا تو ملزم نے قتل کا اعتراف کیا .ملزم نے اپنے گھر میں دفن دوست کی جگہ کی نشاندہی کی ,جگہ کی کھدائی کر کے نعش برامد کرلی گئی، موقعہ پر چوکی تیرا سولنگ کے انچارج اکرم زکی اپنی نفری کے ساتھ اور تھانہ بغداد کے ایس ایچ او فرحان اور ڈی ایس پی فیاض پنسوتہ صاحب بھی موقعہ پر پنچ گے اور نعش کو اپنے قبضے میں لے کر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال بھیج دیا مزید تفشیش جاری



