طیارے میں عملے کے 12 افراد سمیت 242مسافر سوار تھے،12 ہلاکتیں رہائشی عمارت پرگرنے سے ہوئیںایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا
طیارہ اڑان کے بعد صرف625 فٹ کی بلندی تک ہی جاسکا اور پھر نیچے گر گیا،رہائشی عمارت پر گرنے کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
ائر انڈیا کا بدقسمت بوئنگ 787 احمد آباد سے لندن جارہا تھاطیارے نے 1;38 پر اڑان بھری اور 1:39 پر گر کر تباہ ہو گیا،پائلٹ نے مے ڈے کی کال بھی دی
احمد آباد:ائر انڈیا کا بدقسمت مسافر طیارہ بوئنگ 787 ائر پورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا ہے ،جہاز میں عملے کے 12 افراد سمیت تمام 242 مسافر جاںبحق ہو گئے ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا.طیارہ رہائشی عمارت پر گرنے سے 12 رہائشی بھی ہلاک ہوئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ اڑان کے بعد صرف 625 فٹ کی بلندی تک ہی جاسکا اور پھر نیچے گر گیا، طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل پر گرا رہائشی عمارت پر گرنے کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھاطیارے نے 1;38 پر اڑان بھری اور 1:39 پر گر کر تباہ ہو گیا،پائلٹ نے مے ڈے کی کال بھی دی لیکن جہاز کو نہ بچایا جاسکا۔گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روبانی بھی اسی جہاز میں سوار تھے۔بھارتی حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے لئے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ سیکنڈ بعد صرف625 فٹ کی بلندی تک ہی جاسکا اور پھر کوشش کے باوجود پائلٹس اسے مزید اوپر نہ لے جاسکے اور طیارہ زمین کی نیچے گرنے لگا، ماہرین کا کہنا ہے کہ شائد دونوں انجن فیل ہو گئے تھے یا پھر پائلٹ نے غلطی سے لینڈنگ گئیر دبا دیا۔حادثے کے بعد عالمی مارکیٹ میں بوئنگ787 کمپنی کے حصص چھ فیصد گر گئے ہیں۔
ایئر انڈیا نے ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر طیارہ احمد آباد سے لندن جا رہا تھا جبکہ پولیس کے مطابق طیارہ شہری آبادی پر گرا ہے۔ایئرانڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پر سوار مسافروں میں 169 انڈین شہری، 53 برطانوی شہری، پرتگال کے سات شہری اور کینیڈا کا ایک شہری شامل ہیں۔
انڈین وزارت برائے ایوی ایشن کے مطابق طیارے پر مجموعی طور پر 242 افراد سوار تھے جن میں دو پائلٹ اور عملے کے دس اراکین شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں حادثے کی جگہ سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیںایک نیوز چینل پر دکھائی گئی ویڈیو میں طیارے کو اڑان بھرتے ہوئے رہائشی علاقے میں گرتے دیکھا جا رہا ہے اور پھر وہ اچانک منظر سے غائب ہوتا ہے جس کے بعد وہاں دھویں کے کثیف بادل آسمان کی جانب اٹھتے نظر آتے ہیں۔
احمد آباد ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق مسافر طیارے نے اڑان بھری اور اس کے فوری بعد ہنگامی مے ڈے کی کال موصول ہوئی جس کے ساتھ ہی اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔فلائٹ ریڈار24 کی ویب سائٹ نے بھی بتایا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرنے کے چند سیکنڈز بعد اس کے سگنلز آنا بند ہو گئے۔
ویب سائٹ کے مطابق گرنے والا طیارہ بوئنگ کا 787 ڈریم لائنر تھا۔اس حادثے کے بعدعالمی مارکیٹ میں طیارہ ساز کمپنی کے حصص کی قیمت بھی چھ فیصد تک گر گئی ہے۔
معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے مسافر نے کہا ہے کہ اس نے ایمرجنسی دروازے سے چھلانگ لگا دی تھی.اس نے بتایا کہ گرنے کے بعد وہ اٹھا اور بھاگنا شروع کر دیا.چاروںطرف لاشیںہی لاشیں تھیں.میرے ساتھ میرا بھائی بھی تھا.طیارہ اڑان کے تیس سیکنڈ بعد ہی گر گیا.
مختلف عالمی رہنمائوں نے طیارے کے المناک حادثے پربھارتی حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


