فیض آباد اور پیرودھائی کے بس اڈوںکے ساتھ سبزی منڈی کو بھی شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا
نئے بس اڈوںاور سبزی منڈی کے لئے جڑواںشہروںکے داخلی مقام 26 نمبر چونگی کے قریب جگہ مختص کی جارہی ہے
26 نمبر کے علاوہ دوسرا بس / ویگن اڈّا روات کے قریب اسلام آباد ہائی وے اور GT روڈ کے سنگم T چوک کے قریب بنایا جائیگا
اسلام آباد( رپورٹ :محمدرضوان ملک)حکومت نے جڑواںشہروں میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل کو کم کرنے کے لئے شہر کے اندر سے بسوں کے اڈے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. نہ صرف بڑے بس اڈے بلکہ سبزی منڈی کو بھی شہر سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ کم سے کم کیا جائے .اس سلسلے میںاسلام آباد اور راولپنڈی میں موجود فیض آباد اور پیر ودھائی کے بسوں اور ویگنوں کے اڈّوں سمیت اسلام آباد کی مرکزی سبزی منڈی کو بھی ختم کر کے دوسری جگہوں پر منتقل کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں ۔۔۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کا مرکزی بس ٹرمینل سری نگر ہائی وے اور GT روڈ کے سنگم 26 نمبر چونگی کے قریب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ھے جب کہ دوسرا بس / ویگن اڈّا روات کے قریب اسلام آباد ہائی وے اور GT روڈ کے سنگم T چوک کے قریب بنایا جائیگا ۔۔۔
اسی طرح سبزی منڈی اسلام آباد کو نئے تعمیر ہونے والے جڑواں شہروں کے سب سے بڑے پروجیکٹ رِنگ روڈ راولپنڈی منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔۔۔
بس اڈّے اور سبزی منڈی کی منتقلی سے جہاں بڑے پیمانے پر ان شعبوں سے وابستہ افراد کے کاروباری مراکز اور کمرشل ایریاز کا بزنس مکمل طور پر ختم یا متاثر ہوگا وہیں ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں یہاں موجود بلڈنگز، ریستورانز، گوداموں ، دوکانوں، اور ہوٹلز کو فروخت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ جب کہ قیمتوں میں شدید کمی آئے گی لیکن دوسری طرف نئے منتقلی والے علاقوں میں لاتعداد کمرشل سرگرمیاں وجود میں آنے کی وجہ سے یہاں پراپرٹیز کی قدر اور خریداری میں اضافہ ہونے کا امکان ھے ۔۔۔



