کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لنک کا مشترکہ معاہدہ طے پا گیا ہے. کابل میں نائب آباد–خرلاچی ریلوے لنک پر مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوئے ، جس کی تفصیلات پاکسان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دیں.
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا میں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے عوام اور حکومتوں کو مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کی مبارکباد دیتا ہوں،یہ معاہدہ نائب آباد–خرلاچی ریلوے لنک پر مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک کے حوالے سے ہے یہ معاہدہ ازبکستان- افغانستان- پاکستان (UAP) ریلوے کوریڈور کے تحت کیا گیا ہےمیں ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف اور افغانستان کے وزیر خارجہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،انہوں نے اس معاہدے پر بروقت دستخط کے لیے بھرپور حمایت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا ہم نے اس معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکراتی عمل کے دوران قریبی رابطہ اور مشاورت برقرار رکھی ازبکستان- افغانستان- پاکستان ریلوے کوریڈور، علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان کے ذریعے پاکستانی بندرگاہوں سے جوڑے گا۔
انہوں نے کہا آج کے معاہدے پر دستخط دراصل سابقہ پی ڈی ایم حکومت کی قیادت اور عزم کا نتیجہ ہیں، جب وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مجھے بطور وزیر خزانہ اس منصوبے پر برادر ممالک کے ساتھ کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھیہم نے مل کر اس انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی، یہ منصوبہ پورے خطے کے لیے ترقی اور رابطے کا ذریعہ بنے گا.
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اور وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
افغانستان پہنچنےکے بعد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے بعد پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے یو اے پی ریلوے منصوبے کے فیزیبلٹی اسٹڈی معاہدے پر دستخط کردیے۔
یو اے پی منصوبہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کو ریلوے لنک سےجوڑنے کےلیےہے جو وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی دے گا۔
اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کی عوام کو مبارکباد دی ۔انہوں نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف اور افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر بروقت دستخط ان کی حمایت اور عزم کا مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو اے پی(UAP) ریلوے کوریڈور علاقائی رابطے اور معاشی انضمام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی بنیاد 2022-23 کی پی ڈی ایم حکومت کے دور میں رکھی گئی جب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انہیں دوست ممالک کے ساتھ اس منصوبے کی قیادت سونپی گئی اور ہم نے مشترکہ طور پر اس تاریخی اور انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی جو پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارجمعرات کو ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچے جہاں اُن کا استقبال افغان نائب وزیر خارجہ محمد نعیم وردگ اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی نے کیا۔
پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لنک کا مشترکہ معاہدہ طے پا گیا

