سی پیک منصوبوں میں چینی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کریں گے ،احسن اقبال

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں چینی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کریں گے .ان خیالات کا اظہار انہوں‌نے اسلام آباد میں چینی سرمایہ کاری منصوبوں کے بارے میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کرتے ہئوے کیا. اجلاس میں مختلف چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور چینی سرمایہ کاروں کے سامنے آنے والے چیلنجز سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وزیر احسن اقبال نے زور دے کر کہا کہ ان رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔