2025 سے 2031 تک کی مدت کے لئے اے جی پی ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (ASOSAI) کی نمائندگی بھی کرے گا
اسلام آباد(کامرس رپورٹر) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے دفتر کو 2025 سے 2031 کی مدت کے لیے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (INTOSAI) کی گورننگ بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کے دفتر کو 2025 سے 2031 کی مدت کے لیے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (INTOSAI) کی گورننگ بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے، جہاں وہ ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (ASOSAI) کی نمائندگی کرے گا۔
یہ انتخاب 17 جولائی 2025 کو آذربائیجان کے شہر باکو میں ہونے والے 62ویں ASOSAI گورننگ بورڈ اجلاس کے دوران کیا گیا۔
جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں، اے جی پی آفس نے کہا کہ یہ انتخاب ریاستی اداروں میں شفافیت اور احتساب کے فروغ کے لیے پاکستان کی عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کا اعتراف ہے۔
INTOSAI بیرونی سرکاری آڈٹ اداروں کی عالمی سرپرست تنظیم ہے۔ یہ ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جسے اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشیل کونسل (ECOSOC) کے ساتھ خصوصی مشاورتی حیثیت حاصل ہے۔



