بھارتی فوج کی دہشت گردی،کولگام میں 5 کشمیری جوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کولگام میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکیاکارروائی بھارتی فوج کی 9راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزورپولیس فورس اور پولیس کے سپیشل اپریشن گروپ نے مشترکہ طورپر کی تھی۔فوجیوں نے آپریشن کے دوران ایک مکان بھی تباہ کردیا۔ قابض حکام نے ضلع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں جبکہ جنوبی کشمیر میں ٹرین سروس بھی معطل کی گئی ہے۔
دریں اثناءبھارتی فورسز کے آپریشن اور نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرےشروع ہوگئے۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرےن کو منتشر کرنے کے لیے پلٹ گن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے کولگام کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں