پیرودھائی غیرت کے نا م پر خاتون کے قتل کو اغوا کی شکل دینے کی کوشش کی گئی

واقع کی پوری تصویر سامنے ہے ،قبرستان کمیٹی کا چئیرمین اور گورکن بھی گرفتار ہیں،دفن کر کے قبر کا نشان مٹادیاگیاتھا
پولیسو اور سٹیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے .اس مقدمہ میں‌صلح نہیں‌ہو سکتی سی پی او خالد ہمدانی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ ملزمان نے پیرودھائی میں غیرت کے نا م پر خاتون کے قتل کو اغوا کی شکل دینے کی کوشش کی. تاہم جب تفتیش آگے بڑھی تو اطلاعات ملیں کی لڑکی کو قتل کر کے نعش خاموشی سے دفنا دی گئی ہے اور ملزمان نے قبر کے نشان بھی مٹا دئیے.ایسے معاملات کو ہم بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں.انہوں‌نے کہا پولیس نے خصوصی ٹیم بنائی قبر تلاش کر کے سیکورٹی لگائی گئی ہے.
سی پی او نے کہا سے اہم بات یہ ہے کہ مقدمہ کی مدعیت اب پولیس اور سٹیٹ کی ہے. دفعہ 311 ت پ شامل کی گئی ہے اس مقدمہ میں صلح نہیں ہو سکتی.مقدمہ میں کچھ لوگ گرفتار ہیں.انہوں نے کہا قبرستان کمیٹی کا چیئرمین اور گورکن گرفتار افراد میں شامل ہیں.واقعہ کی پوری پکچر پولیس کے سامنے ہے.تمام ملوث افراد کی شناخت کی جا چکی، معاملہ کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں.یقین دلاتے ہیں کہ اس جرم میں ملوث کوئی شخص قانون سے نہیں بچ سکے گا.
انہوں نے بتایا کہ قبر کشائی کے قانونی پراسس کا آغاز ہو چکا ہے.یقینی بنایا جائے گا کہ ہر زاویہ سے تفتیش کرتے ہوئے مکمل تفصیلات عدالت کے سامنے لائی جائیں اور ملزمان کو سزا دلوائی جائے.قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد تمام تفصیلات میڈیا کے ذریعے قوم تک پہنچائی جائیں گی.