50 سے زائد گدھے بھی تحویل میں لے گئے ،گوشت مقامی اور جڑواں شہروں کے ریسٹورنٹس کو سپلائی ہوتا تھا
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے کامیاب کاورائی کرتے ہوئے تھانہ ترنول کے علاقے میں واقع ایک فارم پر چھاپہ مارا
جہاں سے 30 من کے قریب گدھے کا گوشت اور 50 سے زائد گدھے برآمد ہوئے جنہیںتحویل میںلے لیا گیا ہے.
اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر نے ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اور اتھارٹی کی ٹیم گدھے کے گوشت کو تلف کرنے کے عمل میں ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر 25 من (1,000 کلوگرام) گوشت قبضے میں لیا، اور جائے وقوعہ پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ گوشت کن علاقوں میں سپلائی کیا گیا تھا۔
مزید براں اس منظم نیٹ ورک کے گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش کے لئے کاروائی جاری ہے.
.
اسلام آباد:فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،25من گدھے کا گوشت برآمد




