اسلام آباد…پولیس اہلکاروں پر ڈنڈے برساتے ہوئے ہیلمٹ چھین لینے اور کار سرکار میں مزاحمت کرنے والے تحریک لبیک ریلی کے 50نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس کے سب انسپکٹر شبیر احمد کی مدعیت میں تحریک لبیک ریلی کے پچاس نامعلوم شرکاء کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی نمبر IDP 1348کے شیشے توڑے،اہلکاروں پر ڈنڈے برسائے ،ہیلمٹ چھین لئے جبکہ کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے عوام کی آمدورفت میں بھی خلل ڈالا ہے ۔تھانہ کوہسارپولیس نے سب انسپکٹر شبیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ کا اندراج کرکے مدعی مقدمہ کو ہی پرچہ کا تفتیشی مقرر کر دیا ہے ۔

