اسلام آباد… سینئر صحافی پر جان لیوا حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف تھانہ آبپارہ پولیس نے انکے ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ پولیس کو ممتاز نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چھ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سینئر صحافی احمد نورانی اور مدعی مقدمہ کو جان سے مارنے کی خاطر چاقو سے وار کر کے زخمی کیا ہے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم کسی بھی ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

