پختونخوا، جی بی اور کشمیر میں کلائوڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، 250 سے زائدافراد جاں بحق

پختونخوا، جی بی اور آزاد کشمیر میں کلائوڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، 150 سے زائدافراد جاں بحق
صرف بونیر میں 150 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ،چار اضلاع بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو کو آفت زدہ قراردے دیا گیاہے
کئی افراد زخمی اور درجنوں لاپتہ بھی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ بڑی تعداد میں مکانات گرنے کے علاوہ مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہ گئے ہیں
امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبر پختون خوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا۔


اسلام آباد(بیورورپورٹ)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں شدید بارشیں ،پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلائوڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی تاحال 150 کے قریب افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ باجوڑ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ 17 لاپتہ ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی، مختلف حادثات میں اب تک 56 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جبراڑئی کے علاقے میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تین زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مانسہرہ میں بھی کلاڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے کافی تباہی ہوئی ہے۔ دوسری جانب ضلع مانسہرہ کے علاقے بٹگرام میں رات گئے کلائوڈ برسٹ سے متعدد افراد ریلے میں بہہ گئے۔ بٹگرام میں 7 افراد جاں بحق اور شانگلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں کئی مکانات تباہ اور بڑی تعداد میں مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔
حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تین زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے میں کلاڈ برسٹ، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی جاری کر دی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کلاڈ برسٹ اور سیلاب سے بھاری جانی نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں اموات کی تعداد 146 سے زیادہ ہوگئی ہے، سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا۔اتھارٹی کا بتانا ہے کہ بونیر کے12 سے زیادہ دیہات کلاڈ برسٹ سے شدید متاثر ہوئے، بارش، کلاڈ برسٹ اور فلیش فلڈ کے باعث 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو آفت زدہ اضلاع قراردے دیا گیا ہے، متاثرہ اضلاع میں ریسکیو ٹیموں کی تعداد میں مذید اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، امدادی سرگرمیوں میں صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی استعمال ہو رہاہے۔
دوسری جانب میڈیکل آفیسر پیر بابا اسپتال بونیر ڈاکٹر امتیاز کا بتانا ہے کہ پیر بابا اور گردونواح میں اب تک 43 لاشیں لائی جا چکی ہیں، لائی گئی لاشوں میں 25 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔ادھر ڈپٹی کمشنر بونیر نے تصدیق کی ہے کہ طوفانی بارشوں اور آبی ریلوں سے 75 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 56 افراد کی لاشیں اسپتال پہنچائی جا چکی ہیں۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ بونیر میں سیلاب میں بہہ کر متعدد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے، میں 12 کے قریب دیہات کلاڈ برسٹ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پا رہیں۔
ادھر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی 18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کلا ئوڈبرسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
آزاد کشمیر حکومت نے شدید بارشوں کے باعث دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔
امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اعلی حکام کے مطابق چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔