تقریب میںرحمانی برادری کے بانی ممبر امیر احمد قادری مرحوم کی خدمات پر ان کو زبردست انداز میںخراج تحسین پیش کیا گیا
پیپلز پارٹی کی رہنما سابق وزیر مملکت مہرین انور راجہ مہمان خصوصی تھیں،سابق ایم پی اے شفقت عباسی سمیت دیگر کی شرکت
نقریب میںشہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاءبرادری اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بھرپور شرکت اور خطاب
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم رحمانی برادری پاکستان کے زیر اہتمام قریش مہیال ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام14اگست جشن آزادی کے موقع پر ایک پروقار کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں برادری کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین اور اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ مہمان خصوصی سابق وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ تھی .ا س کے علاوہ سابقہ ایم پی اے و سابق جسٹس راجہ شفقت عباسی، چیئرمین امن کمیٹی کے پی کے جاوید بنگش، آصف ربانی قریشی چیئرمین غلام ربانی قریشی فری کڈنی ڈائیلیسس سنٹر، نعیم بھٹی (DG) کے علاوہ مرکزی تنظیم رحمانی برادری پاکستان کے صدر سیٹھ غلام رسول، سرپرست طاہر محمود رحمانی، انفارمیشن سیکرٹری حاجی محمد یاسین رحمانی اور صدر شیخوپورہ نعیم انور نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر برادری کے مرحوم قائدین بالخصوص بانی ممبر رحمانی برادری پاکستان امیر احمد قادری مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیاکہ انہوں نے ہی برادری کی داغ بیل ڈالی اور انکی انتھک محنت اور قربانیوں کی بدولت ہی آج برادری کو یہ مقام و مرتبہ حاصل ہو سکا ہے۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اور برادری کیلئے جدوجہد کرنے والے دوسرے مرحوم قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ( Life Time Achievement Award)سے نوازا گیا۔نو منتخب عہدیداران میں حافظ صغیر احمد(صدر قریش مہیال ویلفیئر آرگنائزیشن)نے بطور جنرل سیکرٹری اور حاجی غفار قریشی نے بطور نائب صدر مرکزی تنظیم رحمانی برادری پاکستان اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
سابق ناظم یوسی 29و رہنما پی پی پی اور سرپرست مرکزی تنظیم رحمانی برادری پاکستان جمیل اختر قریشی نے برادری کی اہمیت اور یکجہتی کے ساتھ مل جل کر برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔
برادری کے جن بچوں نے بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل ان کو ایوارڈز دے کر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔
برادری کی متعددمستحق خواتین کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کیلئے تنظیم کی طرف سے مبلغ 15000/-روپے فی کس مالی امداد دی گئی۔
اس موقع پر 14اگست کے حوالے سے ملی نغمے پیش کئے گئے اور پاک فوج کو معرکہ حق میں بے مثال کامیابی حاصل کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا.تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ برادری کے روحرواں عبدالنعیم قادری، نصیر احمد راجپوت، نوید بزمی،حاجی طارق قریشی، ساجد حسین قریشی،ماسٹر محمد لطیف، آصف محمود ایڈووکیٹ،وقار سعید رحمانی ،ممتاز قریشی ، شمیم عباس ،حمید اختر قریشی، غفران قریشی، بابر قریشی، عالم زیب، راحیل قریشی ،عمران لیاقت و دیگر نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


