کلائوڈ برسٹ اور سیلاب کی تباہ کاریوں‌پر صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری کا اظہار افسوس

تاجر برادری مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک، ہر ممکن تعاون کیلئے تیار
تنظیم تاجران پاکستان، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ”درخت لگاو:ملک بچاو“ مہم شروع کرے گی، کاشف چوہدری

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد650سے زائد ہو جانے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب بھی کئی علاقوں میں مرد و خواتین، بوڑھے اور بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری،مشکل کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانی چاہئے اور متاثرین کو ہر ممکن ریلیف کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھانے چاہئے،مرکزی اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر فوری کرکے امداد کی فراہمی اور ریلیف کے کاموں کو تیز کیا جائے۔ تاجر برادی بھی غم زادہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید متاثر ہو رہا ہے لیکن حکومت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ناکام نظر آ رہی ہے اور نہ ہی ایسے منصوبے شروع کر رہی ہے جن کی بدولت نقصان سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی قیادت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قائدین کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ”درخت لگاو:ملک بچاو“ شجر کاری مہم شروع کریں گے اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی آن بورڈ لیا جائیگا اور اس قومی کاز میں تاجر برادری بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔