تعلیمی اداروں میں کوکین فروخت کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں گرفتارغیر ملکی خاتون ملزمہ علابہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ تیرہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو کوکین اور دیگر نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائیغیرملکی خاتون منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لی گئی ۔ ادارہ انسداد منشیات ( اے این ایف ) کے ترجمان کے مطابق نائیجیرین خاتون کی شناخت وصیلت اموسا عرف علابہ کے نام سے ہوئی۔ملزمہ کو اسلام آباد کے سیکٹر H-13 میں فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے خاتون کے فلیٹ سے 180 گرام کوکین برآمد کرلی گرفتار ملزمہ کا تعلق لگوس، نائیجیریا سے ہے، پاسپورٹ بھی برآمداطلاعات کے مطابق نائیجرین خاتون ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ میں طلبہ کو منشیات کی فراہمی میں بھی ملوث تھی اس سے قبل بھی اے این ایف متعدد نائجیرین منشیات فروشوں کو گرفتار کر چکی ہے اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔