وسیم انصاری یوٹیلٹی بل بھرنے گئے تھے اور اچانک گرپڑے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے
والد صاحب کو بیماری کے ساتھ ساتھ اپنے فلیٹ کے مقدمے کی بھی ٹینشن تھی ،بیٹا

کراچی :سابق صدر اور چیف آف آرمی سٹاف جنر ل (ر) پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے ان کے ہم شکل مزاحیہ اداکار وسیم انصاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری کا بتانا ہے کہ والد صاحب بیمار نہیں تھے البتہ انہیں اپنے فیلٹ کے مقدمے کی ٹینشن تھی ۔
کاشان نے مقدمے کی تفصیل بتائی کہ ہمارے فلیٹ پر قبضہ ہوا ہم کرائے کے گھر میں آگئے، میں اکیلا کمانے والا ہوں اس بات کی پریشانی بھی انہیں رہتی تھی ۔کاشان نے یہ بھی بتایا کہ ٹینشن کی وجہ سے انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کی شکایت ہوگئی تھی لیکن اس سے زیادہ انہیں اپنے فلیٹ کی فکر کھائی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ چیزیں بھولنے بھی لگے تھے ۔
بتایا جارہا ہے کہ وسیم انصاری یوٹیلٹی بل بھرنے گئے تھے اور اچانک گرپڑے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
وسیم انصاری نے سوگواران میں بیوہ ، بیٹا اور 4 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔
وسیم انصاری ماضی کے مزاحیہ پروگرام ہم سب امید سے ہیں میں پرویز مشرف کی پیروڈی کرتے تھے اور انہوں نے اپنی اداکاری سے کافی شہرت پائی تھی۔




